اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی گئیں۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے چھ ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیں، نو مئی اور توشہ خانہ جعلی سازی سمیت چھ مقدمات شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات تھانہ کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول ، سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی عدم حاضری پر چھ مقدمات میں ضمانت خارج کردیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں سات ستمبر تک توسیع کردی، عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئیں۔
جج محمد سہیل نے کہا کہ بڑی سہولت ہوتی اگر چیرمین پی ٹی آئی کیسز میں شامل تفتیش ہوتے۔ جج ثاقب بشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیرمین تحریک انصاف کی ضمانتوں میں توسیع نہیں بنتی۔