Sunday, May 5, 2024

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی نے لاہور میں ملاقات کی، وزیراعظم نے پی سی بی کا دوہزار چودہ کا آئین بھی بحال کرنے کا عندیہ دیدیا۔ 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کی صورت میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔