Sunday, December 10, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی بلااجازت گھر آتا، میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، خاورمانیکا

چیئرمین پی ٹی آئی بلااجازت گھر آتا، میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، خاورمانیکا
November 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی روکنے کے باوجود میرے گھر آتا تھا، اس نے میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔

خاور مانیکا کہتے ہیں بیوی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر ناراض تھے، ایک بار نوکر سے کہہ کر چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر سے نکلوایا، والدہ نے بھی گھر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے آنے پر اعتراض کیا، بشریٰ بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بنی گالا جاتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ پنکی سے ان کی شادی 28 سال رہی، ایک دن فرح گوگی کا پیغام آیا بشریٰ کو طلاق دے دیں، طلاق 14 نومبر 2017ء کو ہوئی، ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کر لیا۔ فرح گوگی نے کہا طلاق کی تاریخ تبدیل کردیں، ذلفی اور فرح نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔