Monday, September 16, 2024

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے کرکٹ ریجنز کے صدور کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے کرکٹ ریجنز کے صدور کی ملاقات
August 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے کرکٹ ریجنزکے صدور کی ملاقات،ٹیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور رکن محمد حفیظ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے کرکٹ ریجنز کے صدورکی ملاقات! اس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی، تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کی مزید بہتری کے لیے مل جل کر کام کرنے کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا، کرکٹ ریجنز کے صدور نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق تمام مجوزہ تبدیلیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح ا لحق اور رکن محمد حفیظ نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریجنز کے صدور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا دل اور روح ریجنز سے ہے، ہم سب اپنے کرکٹ اسٹارز کا عروج دیکھیں گے جوباوقار انداز میں پاکستان کرکٹ کی شاندارروایات کو آگے بڑھائیں گے۔

ٹیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے کہا کہ ہم ایسا ڈھانچہ تشکیل دے سکتے ہیں جو نہ صرف تمام کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہو بلکہ اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مکمل دلچسپی بھی شامل ہو۔