Wednesday, April 24, 2024

چیئرمین نیب ہی عمران خان کے آدمیوں کو پکڑے گا یہ ہمارا کام نہیں، شاہد خاقان

چیئرمین نیب ہی عمران خان کے آدمیوں کو پکڑے گا یہ ہمارا کام نہیں، شاہد خاقان
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب ہی عمران خان کے آدمیوں کو پکڑے گا یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سینکڑوں ارب لوٹنے والے کابینہ میں بیٹھے تھے، نیب نے کوئی ایکشن نہیں لیا، ہم نے سیاسی انتقام نہیں لینا، نہ ہی کسی کو گرفتار کروانا ہے، ہم چاہیں تو یہی نیب عمران خان کے لوگوں کو پکڑے گا لیکن ایسا نہیں کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے عمران خان کی کرپشن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، وہ سڑکوں پر پھرتے رہیں۔ نیب کو ختم کرنا ہی مسائل کا حل ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔