Friday, May 17, 2024

چیئرمین نیب اپنے 35 سالہ اثاثے عوام کے سامنے رکھیں، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

چیئرمین نیب اپنے 35 سالہ اثاثے عوام کے سامنے رکھیں، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ
June 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے 35 سالہ اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا آپ احتساب کرتے تھے، 35، 35 سالوں کے سوال پوچھتے تھے۔ انصاف کا تقاضہ ہے کہ چیئرمین نیب 35 سالہ آمدن اور اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔ چار سال کی نالائقیاں ایک دن میں  ٹھیک نہیں ہو سکتیں ۔ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ آج بھی کہتے ہیں معاملات ختم کریں، ملک کو چلائیں۔ ملک چلانا ہے تو نیب کو ختم کر دیں۔ نیب کو قانون اور آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی بولے فیول نہ ہونے ، کوئلہ اور ایل این جی آرڈر نہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ شروع ہوئی۔ کے الیکٹرک کو ایل این جی دیتے ہیں جس کے باعث بجلی مہنگی ہوئی۔