چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا تاجک صدر کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92 نیوز) - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے تاجک صدر امام علی رحمانکیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورہ تاجکستان پر ہیں، جہاں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دیگر حکومتی، فوجی حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔