Friday, March 29, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے کمانڈر رائل عمان نیوی کی ملاقات، اہم اُمور پر گفتگو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے کمانڈر رائل عمان نیوی کی ملاقات، اہم اُمور پر گفتگو
January 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) عمان رائل نیوی کے کمانڈر ایڈمرل سیف ناصر محسن الراحبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے کمانڈر رائل عمان نیوی نے ملاقات کی۔ سکیورٹی، علاقائی ودوطرفہ دفاعی اُمور باہمی دفاعی روابط میں وسعت،  برادر ممالک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا پاکستان عمان تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں طویل مدتی امن و استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کی مشترکہ کاوش ناگزیر ہے۔

ایڈمرل سیف ناصر محسن الراحبی نے عمانی مسلح افواج کی استعداد بڑھانے میں پاکستانی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔