اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں ہوئیں، جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا باوقار اور باصلاحیت افسر نے نہایت شاندار خدمات انجام دیں، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول، ایئر ہیڈ کوارٹرز کا بھی الوداعی دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔
نیوی، فضائیہ کے سربراہان نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی کا سہ فریقی تعاون بڑھانے میں کردار پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں ایئر، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔