چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا سندھ رجمنٹ سنٹر حیدرآباد کا دورہ
راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا سندھ رجمنٹ سنٹر حیدرآباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل ان چیف بن گئے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے 13 ویں کرنل کمانڈنٹ بن گئے۔
تقریب سندھ رجمنٹ سنٹر حیدرآباد میں ہوئی، تقریب میں جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے نئے کرنل ان چیف کے بیجز لگائے گئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔