Friday, April 19, 2024

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے آذر بائیجان میں اہم ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے اُمور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان علاقائی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

صادق سنجرانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور طویل عرصہ سے حل طلب مسئلے پر دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

صادق سنجرانی اسلامو فوبیا کے حوالے سے کہا اسلام باحثیت مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسلاموفوبیا مسلمانوں کیلئے کافی حساس ہے، اس حوالے سے مخلصانہ کوششوں بڑھانے کی ضرورت ہے۔