Monday, September 16, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی لیگل ٹیم کی جیل میں ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی لیگل ٹیم کی جیل میں ملاقات
August 31, 2023 ویب ڈیسک

اٹک (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی لیگل ٹیم نے اٹک جیل میں ملاقات کی۔

بیرسٹر علی ظفر، عمیر نیازی اور سجاد حیدر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، عمیر نیازی نے ملاقات کے بعد کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، سیشن جج اور سول جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کا معائنہ بھی کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت بھی مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت بھی مل گئی، خصوصی عدالت نے جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔