Friday, April 19, 2024

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی
May 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی۔ حال میں کئے جانے والے تقرر و تبادلون پر عمل درآمد بھی روک دیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور بیوروز کو عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا تھا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ نیب لاہور اور ایف آئی اے سے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ہائی پروفائل کیسز میں تبادلے اور تقرریوں پر تشویش ہے۔