بیجنگ (92 نیوز) - چینی شہری سخت کورونا پابندیوں سے تنگ آ گئے۔ صوبہ گوآنگ ژو میں شہریوں نے کورونا پابندیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
شہری تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے باہر نکل آئے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ شہریوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔ ہے زو میں حکام نے 5 نومبر سے سخت لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ چینی حکام شہریوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ شہریوں کی بغاوت کے پیش نظر چینی حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔ صوبہ گوآنگ ژو میں گزشتہ روز 5100 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں گزشتہ روز 17ہزار772 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو اپریل 2021 کے بعد سب سے ذیادہ تعداد ہے۔