Saturday, May 4, 2024

چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کی تیزی پر اتفاق ہوا، وزیراعظم عمران خان

چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کی تیزی پر اتفاق ہوا، وزیراعظم عمران خان
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو کی تیزی پر اتفاق ہوا۔

سوموار کے روز وزیراعظم نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور چین میں معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا تینتیس نکاتی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان نے ون چائنہ پالیسی، تائیوان اور تبت پر بیجنگ کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ ہانگ کانگ اور سنگکیانگ پر بھی چینی مؤقف کی حمایت کردی۔