Sunday, May 19, 2024

چینی وزیر خارجہ چن گانگ پہلے 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ چن گانگ پہلے 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
May 5, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چین کے وزیر خارجہ چن گانگ دو روزہ پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ ایس سی او کے وزارتی کونسل اجلاس میں شرکت کے بعد گوا سے اسلام آباد پہنچے۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ کل پاک، چین اسٹرٹیجک مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کریں گے۔ پاکستان، چین وزرائے خارجہ تذویراتی مذاکرات کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ وہ پاک افغان چین سہ فریقی مذاکرات کے پانچویں دور میں بھی حصہ لیں گے۔