Saturday, April 27, 2024

چینی کی برآمد کا معاملہ، شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا

چینی کی برآمد کا معاملہ، شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا
November 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چینی کی برآمد کے معاملے پر شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ملک میں موجود اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ لٹک گیا۔ حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا لیکن کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر  ملز  ایسوسی ایشن کے صدر عاصم غنی نے چینی ایکسپورٹ سے متعلق حکومتی تحفظات کے حوالے سے گزارشات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ سے نہ چینی مہنگی ہوگی، نہ ہی ذخائر میں بڑی کمی آئے گی۔  

عاصم غنی نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رواں کرشنگ سیزن کے دوران  500 ملین ڈالر کی چینی  ایکسپورٹ کی جائے جبکہ آئندہ کرشنگ سیزن تک مزید 50 ملین ڈالر کی چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔

شوگر ملز بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی ایکسپورٹ کی حتمی منظوری پیر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔