Monday, May 13, 2024

چین: زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی، بیجنگ میں کاروبار مکمل طور پر کھول دیئے گئے

چین: زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی، بیجنگ میں کاروبار مکمل طور پر کھول دیئے گئے
December 5, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین میں زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، بیجنگ اور دیگر شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ کے قواعد میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ بیجنگ میں کاروبار مکمل طور پر کھول دیئے گئے۔

بیجنگ میں آج سے کاروبار مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 48 گھنٹوں میں کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

شنگھائی میں حالیہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بغیر پارک اور دیگر سیاحتی مقامات پر اب داخلے کی اجازت ہو گی۔ ہینگزہو میں پوری آبادی کی باقاعدہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیسٹنگ ختم کر دی گئی۔ ارمچی میں سپر مارکیٹس، ہوٹل، ریسٹورنٹ دوبارہ کھل گئے۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔