Saturday, April 27, 2024

چین، سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک، 9 زخمی

چین، سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک، 9 زخمی
November 26, 2022 ویب ڈیسک

سنکیانگ (92 نیوز) - چین کے شمال مغرب میں واقع علاقے سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے باوجود بھی 10 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔