Thursday, April 25, 2024

چین نے دو ارب تیس کروڑ ڈالرز کا قرض منظور کر لیا، مفتاح اسماعیل

چین نے دو ارب تیس کروڑ ڈالرز کا قرض منظور کر لیا، مفتاح اسماعیل
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے چین نے دو ارب تیس کروڑ ڈالرز کا قرض منظور کر لیا۔ 

وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن معیشت کی بہتری کے لیے ایسا کرنا ناگزیر تھا، ہم ٹیکس لیں گے لیکں صرف امیروں سے، بولے ہم نے وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پربھی ٹیکس لگایا ہے، خود میری کمپنی پر بھی مزید ٹیکس عائد ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا چین سے ایک دو دن کے اندر پیسے پاکستان منتقل ہوجائیں گے، گزشتہ روزچین نے دو ارب تیس کروڑ ڈالرکے معاہدے پردستخط کردیئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مہنگائی کا اندازہ ہے، جلد حالات بہتر ہوں گے، دوسے تین ماہ میں حالات یکسرتبدیل ہوں گے،یوٹیلٹی ا سٹورزکے موبائل یونٹس عوام کو دہلیز پر سستی اشیا فراہم کریں گے۔