Saturday, April 20, 2024

چین میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا

چین میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا
January 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چین میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت اور آغاخان یونیورسٹی کے ماہرین نے ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے نائنٹی ٹونیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل محمود کہتے ہیں کراچی سے حاصل سیمپلز میں ایکس بی بی ویرینٹ پایا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایکس بی بی ویرینٹ کی علامات پرانے کورونا وائرس جیسی ہیں، قوت مداعفت میں کمی یا بغیر ویکسین والا شخص زیادہ بیمار ہوسکتا ہے۔