چین میں سپلائی بڑھنے کا امکان اور ڈالر کی قدر گرنے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیو یارک (92 نیوز) - چین میں سپلائی بڑھنے کا امکان اور ڈالر کی قدر گرنے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت میں 2.45 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت80.68 ڈالرہو گئی جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد85.36 ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد اسپاٹ گولڈ کی فی اونس قیمت 10.97 ڈالر اضافے کے بعد 1779 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 74 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 22 ڈالر 52 سینٹ ہو گئی۔
شرح سود میں کم اضافے کی توقعات پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 737پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 34 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500انڈیکس 112پوائنٹس کے اضافے سے 4ہزار 8 پوائنٹس پر آگیا جبکہ نیسڈیک انڈیکس 484پوائنٹس بڑھ کر11 ہزار 468 پوائنٹس پر بند ہوا۔