Friday, April 26, 2024

چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی

چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی
January 6, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین میں صفر کورونا پالیسی میں مزید نرمی کردی گئی۔ نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین نے 8 جنوری سے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں وائرس کے پھیلنے کی حقیقی حد کو کم رپورٹ کیا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کئی ممالک کے بعد اب یونان، جرمنی اور سوئیڈن نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔

کئی ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کی شرط عائد کردی ہے۔