Monday, May 6, 2024

چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے امکان پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے امکان پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
November 30, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے امکان پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ 66 ڈالر اضافہ سے  78 اعشاریہ 90 ڈالر ہو گئی ۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی فی بیرل قیمت51 سینٹ اضافہ کے بعد83 اعشاریہ 70 ڈالر ہو گئی۔

چین میں کورونا کے اثرات عالمی مارکیٹس پر بھی نظر آرہے ہیں۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس اور دیگر ممالک میں بھی مندی کا رجحان نظر آیا۔ ڈاؤ انڈیکس فلیٹ رہا  جو 33 ہزار 852 پوائنٹس  پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس 6 پوائنٹس گر کر 3 ہزار 957 پوائنٹس پر آگیا جبکہ نیسڈیک انڈیکس 65 پوائنٹس گر کر 10ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نیویارک میں ڈالرکی قدر میں کمی سے سونےکی فی اونس قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ اسپاٹ گولڈ کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1751 اعشاریہ21 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ یو ایس فیوچر گولڈ کی فی اونس   قیمت  ایک اعشاریہ 50 ڈالر  اضافے سے 1748 ڈالر ہو گئی۔