Sunday, April 28, 2024

چین میں کورونا وبا خطرناک سطح پر پہنچنے لگی

چین میں کورونا وبا خطرناک سطح پر پہنچنے لگی
November 26, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین میں کورونا وبا خطرناک سطح پر پہنچنے لگی۔ دارالحکومت بیجنگ میں 7 روز کے لئے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

بیجنگ میں کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ چین کے دوسرے شہروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ چین کے بڑے صنعتی شہر ژینگ ژو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں کورونا کے باعث پیداوار متاثر ہے۔ کورونا کی وجہ سے  آئی فون کی فیکٹری کے بیس ہزار ملازمین چھٹی پر جا چکے ہیں۔