بیجنگ (92 نیوز) - چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج پھیل گیا، شنگھائی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے بی بی سی کے صحافی کو کئی گھنٹے حراست میں رکھا۔
چین کی کورونا کیخلاف شدید پابندیوں کے خلاف مظاہرے تیسرے دن بھی جاری رہے اور کئی دوسرے شہروں تک پھیل گئے۔ شنگھائی میں سیکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں آگ لگنے سے 10 افراد کے مارے جانے کے بعد شروع ہوئے، جس کا الزام بہت سے مظاہرین طویل عرصے سے کووڈ کو ٹھہراتے ہیں۔
مظاہرین کے مطابق حکومت کی کووڈ پالیسی پالیسی ایک کھیل ہے اور یہ سائنس یا حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ ادھر بی بی سی کے مطابق ان کے صحافی ایڈ لارنس کو شنگھائی میں احتجاج کی کوریج کے دوران گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں اورکئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔