چین میں کورونا بے قابو، ایک دن میں ساڑھے 39 ہزار کیسز، ایک ہلاکت رپورٹ
بیجنگ (92 نیوز) - چین میں کورونا پھیلاؤ میں چوتھے روز ریکارڈ اضافہ ہوا، ایک دن میں 39 ہزار 506 نئے مقامی کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہلاکت کے بعد کل تعداد 5 ہزار 233 ہوگئی۔
قومی صحت کمیشن کے مطابق کورونا پھیلاؤ میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز34 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو بڑھ کر 39 ہزار 506 ہو گئے، جن میں سے 3,709 علامتی اور 36,082 غیر علامتی تھے۔ گزشتہ روز کورونا سے ایک ہلاکت بھی ہوئی تھی۔
دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز 2,595 کے مقابلے میں 4,307 رپورٹ ہوئے۔ چین میں 26 نومبر تک علامات کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 802 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔