Friday, May 3, 2024

چین میں 60 دہائیوں بعد شرح پیدائش میں کمی

چین میں 60 دہائیوں بعد شرح پیدائش میں کمی
January 17, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 دہائیوں بعد شرح پیدائش میں کمی آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق آبادی میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔

بیجنگ کے نیشنل بیورو آف سٹیٹکس کے مطابق 2022ء کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021ء کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کو تجزیہ کار زیادہ خوشگوار قرار نہیں دے رہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے شرح پیدائش میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے افرادی قوت میں کمی کا امکان ہے۔

چین نے تیزی سے بڑھتی آبادی کے پیش نظر 1980 میں ون چائلڈ پالیسی نافذ کی، جبکہ صورتحال بدلنے پر 2016ء اور 2021ء کے آغاز میں جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم یہ اقدام بھی آبادی میں درکار اضافے کا باعث نہیں بنا۔