Friday, April 26, 2024

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ تقریب، آرمی چیف جنرل باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ تقریب، آرمی چیف جنرل باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
August 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، تینوں مسلح افواج کے افسران اورچینی سفیر نونگ رونگ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی مضبوط اورہمہ جہت ہیں جو چیلنجز کے دوران اہم ثابت ہوئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پی ایل اے اور پاک فوج ’’ برادرز ان آرمز ‘‘ ثابت ہوئے ہیں، ہمارے تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان میں چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، سدابہاردوست اور سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا حالیہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیشرفت ہے۔ نیا نظام بنایا گیا ہے جو فوجی رابطوں میں فروغ کے لئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔