Thursday, April 25, 2024

چین کی پاکستان کا ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرنیکی منظوری

چین کی پاکستان کا ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرنیکی منظوری
March 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چین نے پاکستان کا ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی۔

چین ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا، دوست ملک نے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد مل جائیں گے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق رول اوور کیا گیا قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا۔

ادھر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔