Thursday, September 29, 2022

چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کا دوسرا 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور بحری بیڑے میں شامل

چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کا دوسرا 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور بحری بیڑے میں شامل
August 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کا دوسرا 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کا پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔ اس طرز کے مزید دوجہاز تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل ہوا۔

 پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔ نیول چیف نے کہا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں۔

نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔