چین کے صدر شی جن پنگ کا فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم
بیجنگ (92 نیوز) - چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
چینی صدر نے بیجنگ میں جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سنٹر کے دورے پر خطاب میں کہا چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے۔ جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔