Saturday, September 21, 2024

چین کے صدر شی جن پنگ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
December 8, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - چین کے صدر شی جن پنگ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے اعلی حکام نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

سعودی عرب کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے میں پرتباک استقبال کیا۔

مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔ دار الحکومت ریاض کی شاہراہیں سعودی عرب اور چین کے پرچموں سے سجا دی گئی ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ ریاض میں تین اہم سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلی سطح وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔