Thursday, March 28, 2024

چین کے وزیرخارجہ کا 21 مارچ کو دورہ اسلام آباد کا امکان

چین کے وزیرخارجہ کا 21 مارچ کو دورہ اسلام آباد کا امکان
March 16, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کا 21 مارچ کو دورہ اسلام آباد کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وانگ ژی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ چینی وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں ہم منصب شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کریں گے۔ پریڈ میں بھی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔