Saturday, April 27, 2024

چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا پھر سر اُٹھانے لگا

چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا پھر سر اُٹھانے لگا
December 22, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا پھر سر اُٹھانے لگا۔ بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نگرانی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارت آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے رینڈم کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکروں کا نیا سب ویریئنٹ دراصل چین سے ملک میں آیا اور اب تک کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اسپتال میں کورونا میں مبتلا مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان میں زیادہ تر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے عوام کو مجمع کی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ چین، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پر بھارت میں کورونا نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔