Monday, May 6, 2024

چین کے 43 جنگی جہازوں نے غیر رسمی حد عبور کی ہے، تائیوان کا دعویٰ

چین کے 43 جنگی جہازوں نے غیر رسمی حد عبور کی ہے، تائیوان کا دعویٰ
December 26, 2022 ویب ڈیسک

تائپے (92 نیوز) - تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے 43 جنگی جہازوں نے غیر رسمی حد عبور کی ہے، وزارت دفاع کے مطابق تائیوان کے قریب چینی بحریہ کے سات جہازوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چین کی فضائیہ کے 43 طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں آبنائے تائیوان کی غیر رسمی لکیر ’میڈیئن لائن‘  کو عبور کیا۔ تائیوان کے قریب چینی بحریہ کے سات جہازوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

تائیوان نے چینی طیاروں کو متنبہ کرنے کے لیے جنگی طیارے بھیجے جبکہ میزائل سسٹم ان کی پرواز کی نگرانی کر رہے تھے۔’چین کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ علاقائی امن تباہ اور تائیوان کے لوگوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ادھر چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں ’فوجی مشقیں‘ کیں جو تائیوان اور امریکہ کی طرف سے ’اشتعال انگیزی کا جواب‘ ہیں۔