چین کا لانگ مارچ فائیو بی راکٹ کا 23 ٹن وزنی ملبہ زمین سے ٹکرانے کو تیار

بیجنگ (92 نیوز) - 23 ٹن وزنی راکٹ زمین سے ٹکرانے کو تیار ہے، چین کا لانگ مارچ فائیو بی راکٹ کا ملبہ زمین کے مدارمیں 31 اکتوبر کو داخل ہوگیا، کئی ممالک نے حفاظتی اقدامات شروع کردئیے۔
ماہرین کے مطابق راکٹ کا ملبہ نارتھ امریکا، سنٹرل امریکا یا پھر افریقہ کے کچھ علاقوں میں گر سکتا ہے، امریکی ادارے ائیروسپیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس راکٹ کے گرنے کی رفتار ہوا کی رگڑ کی وجہ سے کم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے امکان ہے کہ راکٹ کا ملبہ چار نومبر کو زمین پر گر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق راکٹ کا ملبہ 144 کلومیٹر کی رفتار سے نیچے کی طرف آرہا ہے اور بحیرہ ہند کے اوپر سے گزر رہا ہے، عام طور پر راکٹ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر خلا میں تیرتے رہتے ہیں لیکن مئی 2020 میں داغے گئے اس چینی راکٹ کی ساخت ایسی ہے کہ یہ ضائع ہونے کے بجائے پھر سے زمین کے مدار میں داخل ہوکر نیچے کی طرف آنا شروع ہوگیا ہے۔