Thursday, March 28, 2024

چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک، 2 زخمی

چین، فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک، 2 زخمی
November 22, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - چین میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ہینان کے شہر اینیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کی طرف سے شیئر کی گئی جائے وقوعہ کی فوٹیج میں آگ سے سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل نظر آئے۔ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کےلیے 63 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے کہا کہ آگ لگنے کے سلسلے میں "مجرمانہ مشتبہ افراد" کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔