بیجنگ (92 نیوز) - چین میں ایک دن میں ریکارڈ چودہ ہزار سے زائد کورونا کیس سامنے آ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ ہزار آٹھ سو اٹہتر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بیجنگ اور صنعتی شہروں سے ہے۔
چینی صنعتی شہر گوانگزو میں ایک دن میں تین ہزار چھ سو ترپن افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ژینگزو میں جہاں اپیل کا پلانٹ ہے وہاں دوہزار چھ سو سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سائنسی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔