Thursday, March 28, 2024

چین اور جنوبی کوریا کے درمیان امریکی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر تکرار

چین اور جنوبی کوریا کے درمیان امریکی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر تکرار
August 12, 2022 ویب ڈیسک

سیول (92 نیوز) - جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی میزائل شیلڈ ٹرمینل ہائی ڈیفنس تھاڈ کے استعمال پر چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مفاہمت نے تکرار کی صورت اختیار کرلی ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے رواں ہفتے چین کے دورے کے بعد جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر چین کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاملات میں مفاہمتی عمل کے لئے ایک خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے تھاڈ نصب کر کے چین کی اسٹریٹجک مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ادھر جنوبی کورین صدارتی آفس کے اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ تھاڈ سسٹم کے استعمال کا واحد مقصد صرف اپنا بچاؤ کرنا ہے اور اپنے سیلف ڈیفنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔