Saturday, September 21, 2024

چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد کا یقین دلا دیا، وزیرخزانہ

چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد کا یقین دلا دیا، وزیرخزانہ
December 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سفیروں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا گیا ۔ قرض ری شیڈول اور رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قرض جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔  

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے سفیروں کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام جاری رکھنے کی سخت شرائط بھی بات چیت کا حصہ رہیں۔