lahore (92 News) - آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جاٸزہ لینے کے لیے آئی سی سی وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔
پی سی بی حکام نے وفد کو بریفنگ دی اور جاری کام ایونٹ سے قبل مکمل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آئی سی سی وفد نے ٹیموں کی پریکٹس کیلئے مختص نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا، آئی سی سی وفد میں سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اوربراڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔
آئی سی سی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد اس سے پہلے کراچی اور راولپنڈی کا دورہ بھی کرچکا ہے۔وفد آج شام واپس دبئی چلا جائے گا۔