Sunday, May 12, 2024

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید چھٹی مانگ لی

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید چھٹی مانگ لی
December 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید چھٹی مانگ لی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مزید 130  روز چھٹی کی درخواست دے دی۔ درخواست کے متن کے مطابق آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، درخواست فوری منظور کی جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی کل مکمل ہو رہی ہے۔