Friday, April 26, 2024

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت
August 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ 

چیف سیکرٹری پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھجوا دیا، کامران علی افضل نے وفاقی حکومت کو اپنی خدمات واپس لینے کی درخواست کردی ہے۔

ان سے پہلے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی، راؤسردار کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی مقرر کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسد اللہ خان کو ایڈیشل چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

سیکرٹری یوتھ افئیز اینڈ سپورٹس اسد اللہ فیص تبدیل کر کے سیکرٹری مائیز اینڈ منرل لگا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سارہ رشید سے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرز تعینات کر دیا گیا۔ ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو سید مبشر حسین تبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔