Monday, May 20, 2024

چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، شیخ رشید

چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، شیخ رشید
July 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔

منگل کے روز سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ 2 ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔ زرداری نے پہلے چودھری برادرن کو لڑایا اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔ پہلے سیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، فوج پر تنقید اور چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوے۔ کل پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے