Saturday, July 27, 2024

چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شفاف انتخابات پر حمایت کی یقین دہانی

چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شفاف انتخابات پر حمایت کی یقین دہانی
August 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، ملک میں شفاف انتخابات کے لئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی، اہم بیٹھک میں پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی۔

موجودہ ملکی صورتحال میں دو بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم اچانک الیکشن کمیشن پہنچ گئے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شفاف انتخابات کے لئے امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔