اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی، مختلف آئینی اور قانونی اُمور پر بات چیت کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سپریم کورٹ آمد ہوئی، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی اُمور پر بات چیت کی گئی۔