Tuesday, April 23, 2024

چیف الیکشن کمشنر کا پولنگ اسٹیشنز پر موبائل کے استعمال کا نوٹس

چیف الیکشن کمشنر کا پولنگ اسٹیشنز پر موبائل کے استعمال کا نوٹس
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشنز پر موبائل کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو سخت احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران موبائل کا استعمال روکیں، ہنگامہ آرائی یا مداخلت کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں۔

الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا فرید خان نے پشاور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ نائنٹْی ٹو نیوز سے گفتگو میں بولے کسی کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کی اجازت نہیں ہوگی۔