Sunday, May 5, 2024

چیف الیکشن کمشنر کا لگایا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، پرویز الہٰی

چیف الیکشن کمشنر کا لگایا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، پرویز الہٰی
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکا لگایا وزیراعلی نہیں چلنے دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لگائے وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی نیت ٹھیک نہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا انہوں نے خود اسمبلیاں توڑیں، جب بھی الیکشن ہوا حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں روز کیسز بن رہے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ہے یا نہیں مشاورت جاری ہے۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک لاہور میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کیا۔ حرمت قرآن کریم پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔

چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈقیصر اقبال بریار،سلیم بریار اور احسن سلیم بریارنے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔