Tuesday, September 17, 2024

چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
November 25, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھائی مظہر الہٰی نے لندن میں 92 نیوز سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا جنرل اظہر عباس نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا فیصلہ انکی شخصیت کا عکاس ہے۔

چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اظہر عباس 10 کور کی کمانڈ کررہے ہیں۔ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل اسٹاف کے حساس عہدے پر فائز ہیں۔

جنرل اظہر عباس نے 1987 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے 41 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل اظہر عباس ایک پیشہ ور اور دیانتدار فوجی افسر کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایل او سی، وزیرستان، شمالی بلوچستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل اظہر عباس کی شاندار 40 سالہ خدمات کو ادارہ اور قوم یاد رکھے گی۔